صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


صلح حدیبیہ

مکارم شیرازی

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

صلح حدیبیہ کی کیفیت

چھٹی ہجری کے ماہ ذی قعدہ میں پیغمبر اکرم  عمرہ کے قصد سے مکہ کی طرف روانہ ہوئے، مسلمانوں کو رسول اکرم کے خواب کی اطلاع مل چکی تھی کہ رسول اکرمؐ نے اپنے تمام اصحاب کے ساتھ مسجد الحرام میں وارد ہونے کو خواب میں دیکھا ہے، اور  تمام مسلمانوں کو اس سفرمیں شرکت کا شوق دلایا،اگر چہ ایک گروہ کنارہ کش ہو گیا، مگر مہاجرین و انصار اور بادیہ نشین اعراب کی ایک کثیر جماعت آپ کے ساتھ مکہ کی طرف روانہ ہو گئی۔


یہ جمعیت جو تقریباً یک ہزار چار سوافراد پر مشتمل تھی، سب کے سب نے لباس احرام پہنا ہوا تھا، اور تلوار کے علاوہ جو مسافروں کا اسلحہ شمار ہو تی تھی، کوئی جنگی ہتھیار ساتھ نہ لیا تھا۔


جب مسلمان ’’ذی  الحلیفہ‘‘ مدینہ کے نزدیک پہونچے،اور بہت اونٹوں کو قربانی کے لئے لے لیا۔


پیغمبر (اور آپؐ کے اصحاب کا)طرز عمل بتا رہا تھا کہ عبادت کے علاوہ کوئی دوسرا قصد نہیں تھا۔جب پیغمبرؐ مکہ کے نزدیکی مقام آپؐ کو اطلاع ملی کہ قریش نے یہ پختہ ارادہ کر لیا ہے کہ آپؐ کو مکہ میں داخل نہ ہونے دیں گے، یہاں تک کہ پیغمبرؐ مقام ’’حدیبیہ‘‘ میں پہنچ گئے ( حدیبیہ مکہ سے بیس کلو مٹر کے فاصلہ پر ایک بستی ہے، جو ایک کنویں یا درخت کی مناسبت سے اس نام سے مو سوم تھی )حضرت نے فرمایا: کہ تم سب اسی جگہ پر رک جاؤ،لوگوں نے عرض کی کہ یہاں تو کوئی پانی نہیں ہے پیغمبرؐ نے معجزانہ طور پر اس کنویں سے جو وہاں تھا، اپنے اصحاب کے لئے پانی فراہم کیا۔


اسی مقام پر قریش اور پیغمبرؐ کے درمیان سفراء آتے جاتے رہے تاکہ کسی طرح سے مشکل حل ہو جائے،  آخر کار ’’عروہ ابن مسعودثقفی‘‘جو ایک ہوشیار آدمی تھا، قریش کی طرف سے پیغمبر کی خدمت میں حاضر ہوا، پیغمبرؐ  نے فرمایا میں جنگ کے ارادے سے نہیں آیا اور میرا مقصد صرف خانۂ  خدا کی زیارت ہے، ضمناً عروہ نے اس ملاقات میں پیغمبرؐ کے وضو کرنے کا منظر بھی دیکھا،کہ صحابہ آپ کے وضو کے پانی کا ایک قطرہ بھی زمین پر گرنے نہیں دیتے تھے، جب وہ واپس لوٹا تو اس نے قریش سے کہا :میں قیصر وکسریٰ اور نجاشی کے دربار میں گیا ہوں۔ میں نے کسی سربراہ مملکت کو اس کی قوم کے درمیان اتنا با عظمت نہیں دیکھا، جتنا محمد کی عظمت کو ان کے اصحاب کے درمیان دیکھا ہے۔ اگر تم یہ خیال کرتے ہو کہ محمد کو چھوڑ جائیں گے تو یہ بہت بڑی غلطی ہو گی، دیکھ لو تمھارا مقابلہ ایسے ایثار کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ یہ تمھارے لئے غور و فکر کا مقام ہے۔

اقتباس

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول