صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں
دو کہانیاں
ہوشنگ گلشیری
فارسی سے ترجمہ : اجمل کمال
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
تعارف
ہوشنگ گلشیری، جو فارسی کے جدید ادب میں افسانہ نگار، نقاد اور مدیر کی حیثیتوں سے معروف ہے، ۱۹۳۷ میں اصفہان میں پیدا ہوا اور ابادان میں عُسرت کے حالات میں پرورش پائی۔ بعد میں اس نے اصفہان یونیورسٹی سے فارسی کے مضمون میں تعلیم حاصل کر کے شہر اور اس کے گرد و نواح کے اسکولوں میں تدریس کا مشغلہ اختیار کیا۔ ہوشنگ گلشیری کی ادبی زندگی کا آغاز ۱۹۶۰ کی دہائی میں ہوا جب اس کی تحریریں "جُنگِ اصفہان" نامی جریدے میں شائع ہونی شروع ہوئیں۔ اس کا پہلا اور مشہور ناول "شازدہ احتجاب" ۱۹۶۸ میں شائع ہوا جس پر بننے والی فلم کے نتیجے میں ہوشنگ گلشیری کو قید کی سزا بھگتنی پڑی۔ اس کے بعد سے اس کے متعدد ناول اور کہانیوں کے مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ اس شمارے میں اس کی دو کہانیوں "گرگ" اور "معصومِ سوّم" کے ترجمے شامل ہیں۔
٭٭٭