صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


حفاظتِ نظر

شفیق عمر شہزاد

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

   زہد کی حقیقت اور اس کا طریق تحصیل

آج زہد سے متعلق دو چیزیں بتانا چاہتا ہو ں۔ ایک تو یہ کو زہد کسے کیتے ہیں دوسری یہ کہ اسے حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے۔
زہد کسے کہتے ہیں؟زہد اس کو نہیں کہتے کہ کھانا پینا چھوڑ دے بلکہ زہد نام ہے طول الامل کو چھوڑنے کا(امل الف سے بمعنی آرزو)۔یعنی بہت زیادہ آرزووںاور لمبی امیدوں کا چھوڑ دینا۔ زہد یہ نہیں کہ اچھے کپڑے پہنناوغیرہ چھوڑ دو بلکہ زہد ہی ہے کہ بہت زیادہ آرزو نہ رکھے جیسے شیخ چلی کا قصہ مشہور ہے کہ کسی کا گھی اٹھاکر لے جا رہا تھا سوچا کہ اس سے جو اجرت ملے گی اس سے انڈے خریدوں گا۔ان کی تجارت کروں گا اس میں ترقی ہو گی تو پھر مرغیو ں کی تجارت کروں گااس سے ترقی ہو گی تو بکریوں کی تجارت کروں گااس سے ترقی کر کے گائے بھینس کی تجارت کروں گا اس طرح خوب دولت جمع ہو جائے گی تو پھر شادی کروں گا اس سے بچے ہوں گے وہ پیسے مانگیں گے۔ تو سر کو جھٹکا دے کر کہوں گاکہ جاؤ۔سر کو جھٹکا دینا تھا کہ گھی کا برتن گر گیا ما لک نے کہا تم نے گھی کیوں گرا دیا؟تو کہنے لگا میرا تو سارا کنبہ تباہ ہو گیا اور تم گھی کو روتے ہو۔زیادہ آرزوؤں کا معاملہ ایسے ہی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک صحابی کی گردن پر ہاتھ رکھا اور فرمایا کہ یہ موت ہے اورپھر ہاتھ چھوڑکرفرمایا کہ وہ انسان کی ہوس ہے۔ ایک شخص کی عمر نوے سال سے زیادہ تھی اس نے تین سو سال کا ٹھیکہ لے لیا تو کسی نے لوگوں سے کہا کہ خوش رہو ملک الموت مر گئے کسی نے پوچھا وہ کیسے تو کہا کہ اگر وہ نہ مرے ہوتے تو یہ نوے سال کا بوڑھا مزید تین سو سال کا ٹھیکہ نہ لیتا۔
            حدیث میں ہے کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے ایک مہینے تک ادھار کوئے چیز خریدی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تجھے معلوم  ہے کہ ایک ماہ تک زندہ رہے گا۔اپنی تو کیا آج کل تو اولاد تک کی سوچی جاتی ہے بلکہ قیامت تک جتنی اولاد ہو گی ان سب کی فکر ہے ۔ ایک بزرگ نے فرمایا کہ اپنی اولاد کے لیے رزق کی زیادہ فکر نہ کیا کرو کیو نکہ اگر وہ نیک نہیںہیں تو تم ان کے لیے یہ سامان مہیا کر کے ان کی سرکشی میں مدد کی اور اگر وہ نیک ہیں تو:
                 ﴿  و من یتق اللہ یجعل لہٗ مخرجا و یر زقہٗ من حیث لم یحتسب﴾(۵۲۔۲،۳)

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول