صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


ہم سب شریر سے ہیں !

ون اردو رائٹرس سوسائٹی کے مختلف ارکان

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

آپ کے خوابوں کی تعبیر: سلمان سلو

درخت سے گرنا:

خواب کے مطابق محبت میں ناکامی کا اندیشہ ہے اس لیے محتاط رویہ اختیار کریں۔انڈین فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں{صرف ایک دن کے لئے۔ } اور ہوسکے تو وہ سویٹر جو ایک سال سے نہیں اتاری کسی فقیرنی کو صدقہ کر دیں۔حالات کچھ ہی دنوں میں پھر معمول پر آ جائیں گے۔


سانپ دیکھنا:

خواب اچھا نہیں ہے۔ کپڑے بدلتے وقت خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ آستین کو خاص طور پر چیک کریں کہیں آستین کا سانپ نہ چھپا بیٹھا ہو۔


سفید کپڑے دیکھنا:

خواب میں واضح اشارہ ہے کہ آپ کو ''سفیدیاں'' دیکھنے کو ملیں گی مالی خوشحالی نصیب ہو گی۔{یہاں مالی خوشحالی سے مراد یہ ہے کہ جتنے بھی جوتے ملیں خوشی سے قبول کریں اور کہی پر چھابڑی لگا کر سستے داموں فروخت کریں۔}


چیز کا گم ہونا:

خواب کے مطابق آپ کی محبوبہ سے جدائی ہو جائے گی اس سے پہلے کہ جدائی ہو آپ ''احتیاطی طور'' پر خود ہی الگ ہو جائیں {تاکہ خواب سچا ہو جائے } روزانہ ''پہلے تو کبھی کبھی غم تھا۔۔''کا ورد کریں انشاءاللہ افاقہ ہو گا۔۔


شادی و خانہ آبادی و بربادی دیکھنا:

خواب بہت ہی مبارک ہے ماشاءاللہ تمام کام ہونے کا اشارہ ہے۔ بڑوں کے مشورے پر عمل کریں لڑکی بہت ہی نیک پروین اور بڑوں کی عزت کرنے والی ہے امور خانہ داری میں ماہر ہے سگھڑ ہے لیکن ایک مسئلہ ہے اس لڑکی کو حاصل کرنے کے لیے دوسری دنیا کا ایک پھیرا لگانا پڑے گا۔۔۔


نیا محبوب دیکھنا:

خواب کے مطابق زلیخہ،رشیدہ سن لو ، رشتے آنے کا قوی امکان ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ان کے ہی گھر سے {جن کو آجکل آپ پسند کرتے ہیں} رشتہ آ جائے۔ ۔{خدارا رشتے کے انتظار میں سب کام چھوڑ کر مت بیٹھ جائے گا۔رشتہ ملنے میں 10 سال بھی لگ سکتے ہیں۔}۔''جلد بازی'' سے کام لیا تو کسی بھی ''قریبی عزیز'' سے جدائی کا امکان ہے۔ ۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول