صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


حج و عمرہ اور زیارت
کے چند ضروری مسائل

مشتاق احمد کریمی

ڈاؤن لوڈ کریں 

 ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

احرام باندھنے کا طریقہ

          بہتر یہ ہے کہ ہند و پاک اور بنگلہ دیش کے حاجی جب ہوائی جہاز سے حج کے لئے آئے تو جہاز میں بیٹھنے سے قبل ہی اپنے ناخن کتر لے اور اپنی مونچھ ، بغل اور زیر ناف کے غیر ضروری بال صاف کر لے لیکن داڑھی منڈانا حرام ہے اورغسل کر کے احرام کے کپڑے پہن لے مرد دو بے سلے سفید چادر میں احرام باندھے، ایک پہن لے اور ایک اوڑھ لے، عورت کسی بھی کپڑے میں احرام باندھ سکتی ہے اور جب ہوائی جہاز میں یلملم میقات کے قریب جہاز پہنچنے کا اعلان ہو تو حج تمتع، قران یا افراد میں سے جو حج کرنے کا ارادہ ہو اس کے احرام کی نیت کرے۔ صرف حج یا عمرہ میں زبان سے بلند آواز سے نیت کرنا مشروع ہے، دیگر کسی بھی عبادت کے لئے بلند آواز سے نیت کرنا جائز نہیں ہے۔ تلبیہ بلند آواز سے پڑھے، تلبیہ یہ ہے: { لبیک اللھم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، ان الحمد والنعمۃ لک والملک، لا شریک لک }۔ اور پورے راستہ میں استطاعت بھر تلبیہ کو دہراتے رہے، عورت تلبیہ دبی آواز سے پڑھے، بلند آواز سے نہ پڑھے۔ اور تلبیہ پڑھنا اس وقت بند کرے جب بیت اللہ کعبہ شریف کے پاس پہنچ جائے۔ یہاں پہنچ کر سب سے پہلا کام کعبہ شریف کا طواف کرے۔ طواف ہی کعبہ شریف کا تحیہ ہے، الگ سے تحیۃ المسجد پڑھنا ضروری نہیں۔ البتہ طواف کی نیت سے نہ آیا ہو تو پھر تحیۃ المسجد پڑھے۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

 ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول