صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


گلشنِ اقوال

مرتب:      ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

                                گلشنِ اقوال

 انسان زبان کے پردے میں چھپا ہے۔

٭ ہمیشہ سچ بولو تاکہ تمہیں قسم کھانے کی ضرورت نہ پڑے۔

٭ جو شخص جھوٹ بولتا ہے تو رحمت کا فرشتہ اس سے ایک میل دور چلا جاتا ہے۔

٭  وہ شخص کیسے تکبر کرسکتا ہے جو مٹی سے بنا ہو، مٹی میں ملنے والا ہو اور مٹی میں کیڑے مکوڑوں کی غذا بننے والا ہو۔

٭ تم میں بہترین شخص وہ ہے جو خود قرآن کی تعلیم حاصل کرے اور دوسروں کو قرآن کی تعلیم دے۔

٭ خاموشی ہر مصیبت کا علاج ہے لیکن ظلم کے خلاف آواز اٹھانا بہترین عمل ہے۔

٭  سچا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔

٭ عقل مند اپنے آپ کو پست کر کے بلندی حاصل کرتا ہے اور نادان اپنے آپ کو بڑھا کر ذلّت اٹھاتا ہے۔

٭ محتاج اور مسکین کی پرورش کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔

٭ دنیا کی ہر چیز کی حفاظت کرنی پڑتی ہے مگر علم ایک ایسی چیز ہے کہ وہ تمہاری حفاظت کرتا ہے۔

٭ آپس میں مصافحہ کرو دل کا کینہ جاتا رہے گا۔ تحفہ دیا لیا کرو محبت پیدا ہو گی عداوت نکل جائے گی۔

٭ بے شک دلوں میں برے خیالات آتے ہیں مگر عقل و دانش اور اللہ کا فضل و کرم انسان کو ان سے دور رکھتے ہیں۔

 ٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول