صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں
اردو ادب میں غیر مسلم شعرا
نا معلوم
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
ابھے راج سنگھ شاد
۱۸
فروری ۱۹۱۴کو نادون ضلع ہمیر پور میں پیدا ہوئے ملازمت کے سلسلے میں چنڈی
گڈھ گئے اور وہیں کے ہو کر رہ گئے ڈپٹی کمشنر چنڈی گڈھ گئے اور وہیں کے ہو
کر رہے گئے ڈپٹی کمشنر چنڈی گدھ کے عہدہ سے ریٹائیرڈ ہوئے شاعری کے علاوہ
نثری مضامین بھی لکھے ’’گل و شبنم‘‘ کے نام سے آپ کا مجموعہ
کلام شائع ہوا۔
نمونہ کلام
بڑی کیف آور تھی وہ زندگی
جو نذرِ خرابات ہوتی رہی
میں جس بات سے شاد ڈرتا رہا
عموماً وہی بات ہوتی رہی
گلشن میں یہ پھولوں کا تبسم کب تک
بلبل کے یہ نغمے یہ ترنم کب تک
دو روزہ ہے یہ جشنِ بہاراں اے دوست
یہ کون بتائے کہ ہیں ہم تم کب تک
**
٭٭٭