صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


فکر قرآنی

مفتی ابرار متین قاسمی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ؔ

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

             ستر پوشی اور نظر کی حفاظت۔   اقتباس


قرآن  کریم ایک کتاب ہدایت ہے جس کی ہر بات ہر حکم ہدایت سے بھر پور اور لبریز ہے اس کے اندر نفع ہی نفع ہے نقصان کا کوئی تصور ہی نہیں ان سب کے علاوہ سب سے بڑا فائدہ یہ  ہے کہ خدائی طاعت و اطاعت کی تعمیل و تکمیل ہوتی ہے اور یہی خدائی طاعت و اطاعت ایک انسان کو انسانیت کے اعلیٰ وصف یعنی بندگی سے بہرہ ور کرتی ہے جو دنیوی و اخروی زندگی کے لئے حیات سرمدی بخشتی ہے۔

روئے زمین میں جب خدائی احکامات ٹوٹے اور نبی اکرم ﷺ کے پر نور طریقے چھوٹے تو دنیا میں مختلف احکامات کے ٹوٹنے پر مختلف قسم کے عذابات آئے جس سے انسانیت کچھ  دیر کے لئے کانپ اُٹھی ا ور سہم گئی مگر افسوس کے کچھ وقت کے گزرنے کے ساتھ سب کا سب بھلا دیا گیا  گویا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس امت کو آگاہ کیا ہی نہیں۔

قرآن کریم کے بہت سارے احکامات میں ایک معاشرتی حکم یہ وارد ہوا ہے کہ ہر عاقل بالغ آدمی اپنے غیر محرم سے پردہ کرے ماں، بہن، دادی، نانی، پھوپی، خالہ بھانجی، بھتیجی، بہو ساس وغیرہ کے علاوہ بہت سارے ایسے رشتہ دار ہیں جن سے ایسا پردہ کیا جائے جس طرح کہ شریعت میں حکم وارد ہوا ہے جیسے خالہ کی بیٹی، پھوپی کی بیٹی، چچا کی بیٹی ماموں کی بیٹی سالی یا سالی کی بیٹی وغیرہ وغیرہ۔

امت میں جب  پردے کا حکم  توڑا گیا محرم و غیر محرم کے درمیان کے فرق کو بھلایا  تو اس حکم کے ٹوٹ جانے سے مختلف قسم کے بڑے بڑے فتنے دنیا میں پیدا ہو گے، نتیجتاً دنیا کے اندر انسانیت  شیطانیت سے تبدیل ہو گئی  فطری چین وسکون چھن گیا۔ زندگی کا معیار حیوانوں سے بد ترین ہو گیا، نہ ماں کو بیٹے کا فرق ہے نہ بیٹے کو ماں اور بیوی کا فرق ہے اسی طرح نہ بھائی کو بہن کا فرق ہے نہ بہن کو بھائی کا فرق ہے تب ہی تو حالت اس قدر بد ترین ہو گئی ہے کہ ماں کے پیٹ میں بیٹے  کا حمل ہے تو بہن کے پیٹ میں بھائی کا حمل ہے۔

بات حسب  و نسب کی جس کا مغربی ممالک امریکہ وغیرہ میں کوئی اعتبار نہیں یہ لڑکا و لڑکی کو اپنی ماں کا تو پتہ ہے مگر افسوس کے اپنے باپ کا دور دور تک پتہ نہیں اس طرح ماں کو اپنی ماں کا تو پتہ ہے مگر اس ماں کو بھی اپنے باپ کا دور دور تک کوئی اتہ پتہ نہیں۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول