صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


فہم قرآن اور درسِ قرآن کے بنیادی اصول

خرم مراد

ڈاؤن لوڈ کریں 

 ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

اعتماد سے آغاز کیجیے

   فہم قرآن کے ضمن میں پہلی بات یہ ہے کہ اپنے اوپر یہ اعتماد ہونا چاہیے کہ قرآن کو سمجھنا سمجھانا اور سیکھنا سکھانا ہمارے بس میں ہے ۔ یہ کوئی ایسا کام نہیں ہے جو آپ کے بس سے باہر ہو۔ اس کام کو آپ اس اعتماد کے ساتھ شروع کریں کہ اس کا سیکھنا میرے لیے ممکن ہے ، اگر میں کوشش اور محنت کروں گا تو اس کو حاصل کر لوں گا۔ اس کے لیے اللہ تعالیٰ کامیابی کے دروازے آپ کے لیے کھولتا چلا جائے گا۔ دوسری طرف اگر آپ آغاز اس بے اعتمادی کے ساتھ کریں کہ یہ کام تو میرے لیے بہت ہی مشکل ہے ، مجھ سے تو نہیں ہو گا، تو اس کے لیے دروازے خود بخود بند ہوتے چلے جائیں گے ۔ اپنے اوپر یہ بھروسا اور اعتماد کسی قسم کی خود پرستی نہیں ہے بلکہ یہ دراصل اللہ تعالیٰ پر اعتماد اور بھروسے کا نتیجہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے خود ہی فرمایا ہے :
وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَھَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ (القمر 40:54)
 ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے ، پس ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا۔

گویا اللہ تعالیٰ نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے ، سمجھنے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے آسان بنا دیا ہے ۔ لہٰذا جو آدمی قرآن مجید کو پڑھے اور سنے مگر اس سے کچھ حاصل نہ کرے ، وہ اندھے اور بہرے کی مانند ہے ، اور جو دوسروں تک اس کا پیغام نہ پہنچائے وہ گونگے کی مانند ہے ۔

قرآن مجید نے اللہ کے بندوں کی صفت ہی یہ بیان فرمائی ہے کہ جب ان کے سامنے میری آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو وہ اندھوں اور گونگوں کی طرح اس کے ساتھ برتاؤ نہیں کرتے بلکہ اس پر غور کرتے ہیں اور اس سے ہدایت حاصل کرتے ہیں ۔ گویا قرآن مجید نے خود ہی ہدایت اور رہنمائی کے لیے راستہ کھول دیا ہے ۔ جو کتاب آئی ہی اس لیے ہے کہ وہ انسانوں کو ہدایت دے ، وہ اس کے لیے اپنے دروازے بند نہیں کر سکتی۔ جو دروازہ کھٹکھٹائے ، دستک دے اور اس میں داخل ہونا چاہے ، بشرطیکہ وہ ان شرائط اور آداب کو ملحوظ رکھے جو اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہیں ، وہ اس کو ہدایت سے محروم نہیں رکھ سکتی۔ قرآن مجید کا وعدہ بھی ہے اور انسانوں کے لیے ہدایت کا تقاضا بھی کہ جو انسان اس کو سمجھنا چاہے ، وہ اس کو سمجھ سکتا ہو، اور جو اسے دوسروں تک پہنچانا چاہے ، وہ اس کو پہنچا بھی سکتا ہو۔ قرآن سے فیض یاب ہونے کے بعد یہ اس کا فرض بن جاتا ہے کہ وہ اسے دوسروں تک پہنچائے ۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول