صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


فرائض سنن  وغیرہ کیا ہیں

کچھ سوالات اور جوابات: ایک تدوین

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                          ٹیکسٹ فائل

فرض عملی کی کتنی قسمیں ہیں؟


جواب :فرض عملی کی دو قسمیں ہیں:

(۱)فرض عین (۲) فرض کفایہ

فرض عین وہ فرض ہے جس کا ادا کرنا ہر عاقل بالغ پر ضروری ہو جیسے نماز پنجگانہ ۔ اور فرض کفایہ اس فرض کو کہتے ہیں جس کو دو ایک مسلمان ادا کر لیں۔ توسب مسلمانوں کے ذمہ سے فرض ساقط ہو جائے گا اور ایک آدمی بھی ادا نہ کرے تو سب گنہگار ہوں جیسے غسل میت اور نماز جنازہ۔


سوال نمبر 5: واجب کے (کتنی)قسم پر ہے؟


جواب :فرض کی طرح واجب بھی دو قسم پر ہے۔ (۱) واجب اعتقادی (۲) واجب عملی

واجب اعتقادی وہ شرعی حکم ہے جس کی ضرورت دلیل ظنی سے ثابت ہو۔ فرض عملی اور واجب عملی اسی کی دو قسمیں ہیں اور واجب عملی وہ حکم شرعی (یا واجب اعتقادی) کہ بے اس کے کئے بھی بری الذمہ ہونے کا احتمال ہے مگر غالب گمان اس کی ضرورت پر ہے اور اگر کسی عبادت میں اس کا بجا لانا درکار ہو تو عبادت بے اس کے ناقص رہے مگر ادا ہو جائے اور کسی واجب کا ایک بار بھی قصداً چھوڑ نا گناہِ صغیرہ ہے اور چند با ر ترک کرنا گناہِ کبیرہ۔


سوال نمبر 6: سنت کی کتنی قسمیں ہیں؟


جواب :سنت دوقسم پر ہے ایک سنت موکدہ جسے سنت ہدی(سنن الہدیٰ) بھی کہتے ہیں دوسری سنت غیر موکدہ جس کو سنت زائدہ (سنن الزوائد) بھی کہتے ہیں اور کبھی اسے مستحب اور مندوب بھی کہتے ہیں۔

٭٭٭٭٭٭

٭٭٭٭٭٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں   

   ورڈ فائل                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول