صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


دین کے چند بنیادی اصول

محمد بن اسمٰعیل صنعانی 
جمع و ترتیب: اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                   ٹیکسٹ فائل

اقتباس۔ توحید

آپ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ دین کے قواعد کے چند بنیادی اصول ہیں۔ ان میں سے چند اہم اور بنیادی اصول، جن کی پہچان ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے، درج ذیل ہیں:

اس بات کا جاننا ضروری ہے کہ جو کچھ قرآن پاک میں ہے وہ برحق ہے اور اس میں کوئی شے غلط اور باطل نہیں۔ اس حدیث میں صداقت و حقانیت کے سوا کچھ نہیں۔ اس میں کذب و  افترا کا قطعاً شائبہ نہیں۔ یہ تمام کا تمام رشد و ہدایت کا منبع ہے۔ اس میں ضلالت و گمراہی کا کوئی راستہ نہیں۔ اس کی تعلیم حاصل کرنا علم ہے جہالت نہیں، اس میں جو کچھ ہے شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ یہ ایک ایسا اصول ہے کہ اس کے بغیر کسی کا اسلام پورا ہوتا ہے نہ ایمان۔ ہاں جب اس کا اقرار کرے، اس پر ایمان لائے اور اسے برحق تصور کرے تو اس کا ایمان پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔ اس کو ماننے اور اس پر عمل پیرا ہونے میں کسی کا اختلاف نہیں۔ تمام علماء متفقہ طور پر اس مسئلہ کے قائل ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے اپنے تمام رسول اور انبیاء علیہم السلام اس لیے مبعوث فرمائے ہیں تا کہ اس کے بندوں کو اللہ کی توحید کی دعوت دیں اور یہ بتلائیں کہ صرف اسی کی عبادت کی جائے۔ چنانچہ ہر رسول جب اپنی قوم میں تشریف لایا تو اس نے سب سے پہلے اپنی قوم کے سامنے یہ آواز بلند کی:


 یا قوم اعبدوا اللہ ما لکم من الٰہ غیرہٗ  

’’ اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا کوئی ہستی عبادت کے لائق نہیں۔ ‘‘


تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو۔ جب اللہ کی عبادت کرو تو اللہ سے ہی ڈرو، اور میری تابعدار میں اللہ کی ادت کرو۔ ’’ لا الہ الا اللہ ‘‘ کا یہی مطلب ہے۔ تمام انبیاء علیہم السلام نے اپنی اپنی قوم کو دعوت توحید دی اور اس کے معانی کے مطابق اعتقاد رکھنے کی تلقین کی۔ چنانچہ صرف زبان سے کلمہ پڑھ لینا کافی نہیں بلکہ اس کے مطابق اس عقیدہ کا اثر قلب پر بھی ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ عقیدہ رکھا جائے کہ اللہ تعالیٰ اپنی الوہیت اور ربوبیت میں یکتا ہے اور اس میں اس کا کوئی شریک نہیں اور غیر اللہ کی عبادت کا انکار کیا جائے اور ان سے برات کا اظہار کیا جائے۔ یہ ایک ایسا قاعدہ اور اصول ہے کہ اس میں شک و شبہات کو ہر گز دخل نہیں۔ اور کسی شخص کا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک اسے اس کا پورا پورا علم نہیں ہو جاتا۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

 ورڈ فائل                                                   ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول