صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


گلدستۂ تحریر

کَنگ فُو زِی

ترجمہ یونس خان

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                  ٹیکسٹ فائل

اچھی حکمرانی۔۔۔برخوردارانہ تابعداری

  ۲-۱ آقا نے فرمایا

 ’’ جو شخص اپنی پارسائی کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت کرتا ہے، اس کا موازنہ قطبی ستارے سے کیا جا سکتا ہے،

جو خود تو اپنی جگہ پر قائم رہتا ہے ، جب کہ ستارے اس کے گرد تعظیماً طواف کرتے رہتے ہیں۔‘‘


۲۔۲ آقا نے فرمایا

’’ شاعری کی بیاض کے تین سو شعروں کو ایک فقرے میں یوں بیان کیا جا سکتا ہے ،

’لُو سنگ، چِی اَنگ‘،

 برائی کا مت سوچو۔‘‘


۲-۳  آقا نے فرمایا

’’ راہنمائی کرو ضابطوں کے مطابق ، نظم و ضبط قائم کرو سزا کے ساتھ۔ لوگ حد میں رہیں گے لیکن انھیں شرم کا احساس نہیں ہو گا۔

 راہنمائی کرو نیکی کے ساتھ، نظم و ضبط قائم کرو دستور کے ساتھ۔دیانتدارانہ اصلاح بھی ہو گی اور شرم کا احساس بھی رہے گا۔‘‘


۲-۴  آقا نے فرمایا

’’ پندرہ سال کی عمر میں، علم حاصل کرنا میری آرزو تھی۔  پچاس سال کی عمر میں،مَیں اپنا مقدر جانتا تھا۔

ساٹھ سال کی عمر میں، میرا کان فرماں برداری سے سچائی سننے کے لئے تیار تھا۔  ستر سال کی عمر میں، میں دل کی آواز پر،بغیر غلطی کئے، عمل کر سکتا تھا۔‘‘


۲-۵ سرکاری عہدہ دار مینگ یی تزوؔ نے’ برخوردارانہ ادب ‘ کے متعلق پوچھا

آقا نے فرمایا

’’کبھی نافرمانی نہ کرو۔‘‘

منگ یی تزوؔ  نے کہا

’’ جیسے فان چی آہیؔ آقا کی گاڑی چلاتا ہے۔‘‘

آقا نے فرمایا

’’ مینگ سَنؔ نے  برخوردارانہ ادب کے متعلق پوچھا اور میں نے کہا  ’نافرمانی کیئے بغیر‘۔‘‘

  فان چی آہیؔ نے پوچھا

’’آپ کا کیا مطلب ہے؟‘‘ آقا نے فرمایا

’’ والدین کی زندگی میں ،ان کی خدمت کرو ،دستور کے مطابق۔جب وہ وفات پا جائیں ، انھیں دفن کرو ،ریت کے مطابق اور ان کے لئے خیرات کرو معقولیت کے ساتھ۔‘‘

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                  ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول