صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں
چھوٹے گاؤں کی بڑی کہانی
سید اسد علی
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
SCENE 1
(سورج ڈھل رہا ہے ۔ سر سبز کھیتوں میں گھرا پنجاب کا ایک عام سا گاؤں نظر آ رہا ہے ۔ کچھ کسان کھیتوں میں کام کر رہے ہیں اور بائیں سمت اونچے اونچے نرسل کے پودے ہیں ۔ کیمرہ آہستہ آہستہ گاؤں کی طرف زوم ہوتا ہے )
Narration
میرا تعلق پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں پیر بلہہ سے ہے ۔ یہاں کے لوگ بڑے سادہ اور سیدھے سادھے ہیں ۔ انہیں اس گاؤں سے ، اس کی مٹی سے بڑی محبت ہے اور ان کی زندگیاں اسی محبت کے سہارے گزرتی ہیں ۔ اس محبت کی ایک رسم البتہ بڑی نرالی ہے ۔ جب کوئی اپنی تعلیم ختم کرتا ہے تو اُسے پہلے سال گاؤں والوں کی مفت خدمت کرنا ہوتی ہے ۔ میں نہیں جانتا کہ یہ رسم کیسے شروع ہوئی۔ ۔ ۔ شاید کوئی ماں تھی جو اپنے بچے کو ایسے بھونڈے بہانے سے بس ایک سال اور روک لینا چاہتی تھی۔ ۔ ۔ ۔ پر اب طریقہ یہی تھا کہ کوئی ڈاکٹری پڑھے تو ایک سال گاؤں والوں کا مفت علاج کرے ، وکالت پڑھے تو زمین اور لڑائی جھگڑے کے مقدمات لڑتا پھرے اور استاد ہو تو بچوں کو مفت تعلیم دے ۔ ایسے میں ایک دن میں پنجاب یونیورسٹی سے اردو ادب میں ڈگری لے کر گاؤں لوٹا۔
٭٭٭