صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں
چمنِ طیبہ
رضا بریلوی
جمع و ترتیب: مہ جبین
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
نعت
چمنِ طیبہ میں سنبل جو سنوارے گیسو
حور بڑھ کر شکنِ ناز پہ وارے گیسو
ہم سیہ کاروں پہ یارب تپشِ محشر میں
سایہ افگن ہوں ترے پیارے کے پیارے گیسو
آخرِ حج غمِ الفت سے پریشاں ہو کر
تیرہ بختوں کی شفاعت کو سدھارے گیسو
سوکھے دھانوں پہ ہمارے بھی کرم ہو جائے
چھائے رحمت کی گھٹا بن کے تمہارے گیسو
بھینی خوشبو سے مہک جاتی ہیں گلیاں واللہ
کیسے پھولوں میں بسائے ہیں تمہارے گیسو
تیل کی بوندیں ٹپکتی نہیں بالوں سے رضا
صبحِ عارض پہ لٹاتے ہیں ستارے گیسو
٭٭٭