صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


کیک اور دوسرے افسانے

اصغر وجاہت

ہندی سے ترجمہ: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                  ٹیکسٹ فائل

بندر


ایک دن ایک بندر نے ایک آدمی سے کہا  "بھائی، کروڑوں سال پہلے تم بھی بندر تھے۔ کیوں نہ آج ایک دن کے لئے تم پھر بندر بن کر دیکھو۔"

یہ سن کر پہلے تو آدمی چکرایا، پھر بولا  "چلو ٹھیک ہے۔ ایک دن کے لئے میں بندر بن جاتا ہوں۔"

بندر بولا  "تو تم اپنی کھال مجھے دے دو، میں ایک دن کے لئے آدمی بن جاتا ہوں۔"

اس پر آدمی تیار ہو گیا۔

آدمی درخت پر چڑھ گیا اور بندر آفس چلا گیا۔ شام کو بندر آیا اور بولا  "بھائی، میری کھال مجھے لوٹا دو، میں بھر پایا۔"

آدمی نے کہا  "ہزاروں  لاکھوں سال میں آدمی رہا۔ کچھ سو سال تو تم بھی رہ کر دیکھو۔"

بندر رونے لگا  "بھائی، اتنا ظلم نہ کرو۔" پر آدمی تیار نہیں ہوا۔ وہ درخت کی ایک ڈال سے دوسری، پھر دوسری سے تیسری، پھر چوتھی پر جا پہنچا اور نظروں سے اوجھل ہو گیا۔

مجبور ہو کر بندر لوٹ آیا۔

اور تب سے حقیقت میں آدمی بندر ہے اور بندر آدمی۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                  ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول