صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


اسلام کے بنیادی حقوق

شیخ محمد بن صالح العثیمین​

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

مقدمہ

ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے۔ہم اس کی حمد بیان کرتے ہیں،اسی سے مدد چاہتے ہیں،اسی سے معافی طلب کرتے اور اسی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نفس کی شر انگیزیوں اور اعمال کی برائیوں سے اپنی پناہ میں رکھے۔

اللہ تعالیٰ جسے ہدایت نصیب فرما دے،اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جسے وہ گمراہ کر دے،اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔وہ اکیلا ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ پر،آپ کی آل و اصحاب رضی اللہ عنھم پر اور ہر اس شخص پر جس نے بھلائی کے ساتھ ان کا اتباع کیا،رحمت اور سلامتی نازل فرمائے۔

اللہ تعالیٰ کی شریعت کی خوبیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس میں عدل کا لحاظ رکھا گیا ہے تاکہ ہر صاحب حق کو کسی کمی بیشی کے بغیر اس کا حق دیا جائے،چنانچہ اللہ تعالیٰ نے عدل ،احسان اور قریبی رشتہ داروں کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیا۔عدل کے ساتھ ہی رسول بھیجے اور کتابیں نازل کیں اور عدل ہی سے دنیا و آخرت کے امور قائم ہیں۔

عدل کا معنی ہے "برابری کرنا" یعنی ہر صاحب حق کو اس کا پورا پورا حق دینا ۔یہ بات تب ہی پوری ہو سکتی ہے جب حقوق کی معرفت حاصل ہو تاکہ مستحق کو اس کا حق دیا جا سکے۔اسی غرض سے ہم نے ان اہم حقوق کی معرفت اور وضاحت کے لیے یہ رسالہ لکھا ہے تاکہ ہر شخص حسب استطاعت انہیں ادا کر کے اللہ تعالیٰ کے ہاں اجر عظیم کا مستحق ٹھہرے۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول