صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


احمد علی برقیؔ اعظمی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

احمد علی برقیؔ اعظمی نئی فکری جہات کا شاعر

ابوالفیض عزمؔ سہریاوی


احمد علی برقیؔ اعظمی کو میں برسوں سے جانتا ہوں۔ اعظم گڈھ کے مردم خیز خطے دیارِ شبلی و کیفی اور دیگر شعراء و ادبا ء سے ان کا تعلق پیدایشی ہے۔ استاد شاعر رحمت الٰہی برقؔ اعظمی کے فرزندِ ارجمند ہیں۔ آل انڈیا ریڈیو کے شعبۂ فارسی میں ایک اعلیٰ عہدہ پر فائز ہیں۔

    برقیؔ اعظمی نئی فکری جہات کے کہنہ مشق شاعر ہیں۔ زود گو ہیں۔ بین الا قوامی سطح پر انٹرنٹ کے وسیلے سے بہت سی انجمنوں سے تعلق ہے۔ فی البدیہہ کہتے ہیں اور بہت خوب کہتے ہیں۔ ملازمت کی گوناگوں مصروفیات کی وجہ سے مشاعروں میں شرکت بہت کم ہو پاتی ہے۔ لیکن جب بھی اور جہاں بھی حاضری ہوتی ہے اپنا اچھا تاثر چھوڑے بغیر نہیں رہتے۔ ان کی شاعری ہمہ گیر اور ہمہ جہت ہے۔ دُھلے دُھلائے خوبصورت اور دلآویز الفاظ سے آراستہ اشعار کہتے ہیں جو حدیثِ دلبری کے ساتھ ساتھ عصری حسیت کے بھی آئینہ دار ہیں۔ میں بزمِ امکان کی طرف سے منعقد ہونے والے اس جشنِ برقیؔ اعظمی کے موقع پر انہیں ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں اور ان کے خوش آئند مستقبل کے لئے دعاگو ہوں۔ 

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول