صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں
برقی شعاعیں
ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
سنامی
فطرت کے مظاہر کی نشانی تھی سنامی
چھبیس دسمبر کو جو آئی تھی سنامی
تاریخ جہاں میں نہیں اس کا کوئی ثانی
ٹکرانے سے گہرائی میں دریا کی پلیٹیں
طوفان بلا خیز تھی موجوں کی روانی
جاوا ہو نکوبار ہو یا ساحل مدراس
ہر سمت تھا تا حد نظر پانی ہی پانی
سائنس کی تحقیق سے یہ بات ہے ثابت
کچھ بھی نہیں یہ بعد زمانی و مکانی
تھے زد میں سنامی کی بیک وقت کئی ملک
دم بھر میں ہوئی ختم ہزاروں کی کہانی
دم بھر میں فنا ہو گئے کتنے ہی جزیرے
دراصل سنامی تھی قیامت کی نشانی
ظاہر ہوئی ہر اہل نظر پر یہ حقیقت
کس درجہ ہولناک تھی موجوں کی روانی
قلت ہو اگر اسکی تو ہے قحط کا باعث
سیلاب کی صورت میں خطرناک ہے پانی
اس بات سے ثابت ہوئی یہ تلخ حقیقت
فطرت کے مظاہر کی نشانی تھی سنامی
کونین کی ہر چیز تون پہ ہے قائم
فقدان تون ہے تباہی کی نشانی
فطرت کا تون جو مٹانے پہ تلے ہیں
دراصل ہے یہ ان کا عمل دشمن جانی
فطرت کے قوانین میں بیجا ہے تصرف
اچھی نہیں انسان کی یہ ریشہ دوانی
اس جوہری طاقت پہ نہ اتراؤ خدارا
فطرت سے ہے ٹکراؤ تباہی کی نشانی
نک ہے بہت خالق و مخلوق کا رشتہ
ہے صرف بقا اس کو ہر اک چیز ہے فانی
ماحول ہے بہتر تو صحتمند ہے سب کچھ
نقصان اٹھائیں گے جو یہ بات نہ مانی
عبرت کا ہے درس ہمارے لئے برقیؔ
اللہ کرے آئے دوبارہ نہ سنامی
***