صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


الباقیات الصالحات

تالیف شیخ عباس بن محمد رضا قمی
تر جمہ ہئیت علمی مؤسسہ امام المنتظر (عج)

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

شب و روز کے اعمال


پہلی فصل:اعمال مابین طلوعین


اس فصل میں ان اعمال کا بیان ہے جو طلوع فجر سے طلوع آفتاب تک کے وقت سے تعلق رکھتے ہیں۔ جاننا چاہیے کہ طلوع فجر اور طلوع آفتاب کا درمیانی وقت اوقات شریفہ میں سے ہے۔ اس وقت کی فضیلت اور اس میں عبادت اور ذکر الٰہی کرنے کی ترغیب و تحریص میں اہل بیتؑ سے بہت زیادہ روایات بیان ہوئی ہیں ، بعض اخبار میں اس وقت کو غفلت کی ساعت کا نام دیا گیا ہے۔ جیسا کہ امام محمد ؑباقر سے نقل ہوا ہے کہ ابلیس ملعون دو وقتوں میں اپنے لشکروں کو پوری دنیا میں پھیلاتا ہے وہ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے اوقات ہیں۔ لہذا تم ان دو وقتوں میں خدا کو بہت یاد کیا کرو ،ابلیس اور اس کے لشکروں کے شر سے پناہ طلب کرو اور ان اوقات میں اپنے بچّوں کو خدا کی امان میں قرار دیا کرو کہ یہ دونوں وقت غفلت کی ساعتیں ہیں یاد رکھو کہ ان دونوں وقتوں میں سونا مکروہ ہے۔ جیسا کہ امام باقرؑ ہی سے مروی ہے کہ صبح کے وقت سونا بدبختی اور نحوست ہے ، اس وقت کا سونا رزق کو روکتا اور بدن کی رنگت کو زرد کر دیتا ہے اس وقت میں سونا بدقسمی کا موجب ہے کیونکہ حق تعالیٰ طلوع فجر سے طلوع آفتاب تک رزق کی تقسیم فرماتا ہے پس ایسے وقت میں سونے سے پرہیز کرو۔ شیخ طوسی نے مصباح میں نقل فرمایا ہے کہ صبح صادق کے نمودار ہونے کے وقت یہ دُعا پڑھی جائے۔

اَللَّھُمَّ ٲَنْتَ صاحِبُنا فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَٲَفْضِلْ عَلَیْنا اَللّٰھُمَّ بِنِعْمَتِکَ تَتِمُّ الصَّالِحات

اے معبود تو ہمارا مالک ہے پس محمد اور اُن کی آلؑ پر رحمت فرما اور ہمیں بخش دے اے معبود تیری نعمت سینیکیوں کی تکمیل ہوتی ہے

ُ فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِوَٲَتْمِمْھا عَلَیْنا عائِذاً بِاﷲِ مِن النَّارِ، عائِذاً بِاﷲِ مِنَ النَّارِعائِذاً

پس درود بھیج محمد ﷺ اور ان کی آلؑ پر ور ہمیں نعمتوں سے نواز،آتش جہنمسے خداکی پناہ ،آتش جہنم سے خدا کی پناہ، آتش جہنم سے خدا

بِاﷲِ مِنَ النَّارِ۔پھر کہیں :یَا فالِقَہُ مِنْ حَیْثُ لاَ ٲَری، وَمُخْرِجَہُ مِنْ ٲَری، وَمُخْرِجَہُ مِنْ

کی پناہ ،اے صبح کی اس جگہ سے ایجادکرنے والے جسے میں دیکھتا نہیں اور اس جگہ سے نکالنے والے جسے میں دیکھتا ہوں تو

حَیْثُ ٲَری صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَاجْعَلْ ٲَوَّلَ یَوْمِنا ھذَا صَلاحاً، وَٲَوْسَطَہُ فَلاحاً

رحمت فرما محمدﷺ اور ان کی آلؑ پر اور آج کے دن کے پہلے حصے کو ہمارے لیے بہتری والادرمیانی کو فائدے والا اور آخری حصے کو

وَآخِرَہُ نَجاحاً۔اس کے بعد دس مرتبہ کہے: اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲُشْھِدُکَ ٲَنّہَُ مَا ٲَصْبَحَ بِی مِنْ نِعْمَۃٍ

کامیابی والا بنا۔اے معبود! میں تجھے گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ مجھے صبح کے وقت دینی و دنیوی جو بھی نعمت و راحت ملتی ہے وہ تیری

َوْعافِیَۃٍ فِی دِینٍ ٲَوْ دُنْیا فَمِنْکَ وَحْدَکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ، لَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ

طرف سے ہے و یکتا ہے تیرا کوئی شریک نہیں ہر نعمت و راحت پر تیری حمد و شکر کرنا

الشُّکْرُ بِھا عَلَیَّ حَتَّی تَرْضَی وَبَعْدَالرِّضا۔علاوہ ازیں اس وقت کے لئے کئی ایک اذکار بیان

مجھ پر واجب ہے ، حتیٰ کہ تو راضی ہو جائے اور راضی رہے .

ہوئے ہیں ان میں بہتر ذکر یہ ہے: سُبْحانَ اﷲ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِِ وَلاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ وَاﷲُ ٲَکْبَرُ،اوراس

پاک ہے اﷲ حمد خدا ہی کے لیے ہے نہیں کوئی معبود سواے اﷲ کے اور اﷲ بزرگ تر ہے۔

ذکر کو باقیات الصالحات سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اس دعا کا پڑھنا بھی مناسب ہے۔

لاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ وَحْدَھُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِ وَیُمِیتُ وَیُمِیتُ وَیُحْیِی

اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں حکومت اور حمد اسی کے لیے ہے وہ زندہ کرتا اور موت دیتا ہے اور موت دیتا اور زندہ کرتا

وَھُوَ حَیٌّ لاَ یَمُوتُ، بِیَدِھِ الْخَیْرُوَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِْیرٌ۔ جب صبح کی اذان سُنیں تو کہیں :

ہے اور وہ ایسا زندہ ہے کہ جسے موت نہیں ہر نیکی اس کے اختیار میں ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

اَللَّھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ بِ إقْبالِ نَہارِکَ وَ إدْبارِ لَیْلِکَ وَحُضُورِ صَلَواتِکَ وَٲَصْواتِ

اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے دن کے آنے، تیری رات کے جانے اور تیری نماز کا وقت ہونے

دُعائِکَ وَتَسْبِیحِ مَلائِکَتِکَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَنْ تَتُوبَ عَلَیَّ

تجھے پکارنے والی آوازوں اور تیرے فرشتوں کی تسبیح کے واسطے سے کہ تو رحمت نازل فرما محمدﷺ اور ان کی آلؑ پر اور یہ کہ میری توبہ قبول کر کہ بیشک تو ہی

إنَّکَ ٲَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیمُ۔

توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے .

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول