صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


بدر القادری مصباحی۔۔فکرِ اقبال کے حسین و جمیل مظہر

 ڈاکٹر محمد حسین مُشاہد رضوی 

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

اقتباس

    حضرت علامہ مولانا بدر القادری مصباحی کا شمار اہل سنت و جماعت کے ممتاز دانش ور عالمِ دین،بلند پایہ محقق، مایۂ ناز ادیب،بے مثل واعظ اور عظیم مبلغ و داعیِ دین میں ہوتا ہے۔ آپ کی ذات ہمہ جہت خوبیوں کی حامل ہے۔ دورِ حاضر کے علمائے اہل سنت میں آپ منفرد حیثیت کے مالک ہیں۔اردو نثر نگاری میں آپ کا مرتبہ نہایت بلند ہے۔ آپ کا اسلوب بہت ہی عمدہ اور دل نشیٖن ہے۔ آپ کی ولادت گھوسی،ضلع اعظم گڑھ میں ہوئی،۱۹۷۸ء سے آپ دیارِ مغرب ہالینڈ کی سر زمین پر مذہبِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف ہیں۔جہاں ’’ندائے اسلام‘‘نامی ماہ نامہ اردو اور انگلش زبانوں میں بیک وقت آپ کی ادارت میں جاری ہے۔

    اس وقت میرے پیشِ نظر آپ کی اصلاحی و انقلابی نظموں کا مجموعہ ’’الرحیل‘‘ ہے۔ آپ کی نظموں میں شاعرِ مشرق ڈاکٹر اقبالؔ کے افکار و تخیل اور رنگ و آہنگ کی ایسی آمیزش ہے کہ اس پر اصل میں اقبالؔ کے اشعار کا شبہ ہونے لگتا ہے۔ پورا مجموعۂ کلام ’’الرحیل‘‘ اقبالؔ کے رنگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ ذیل میں مثالیں ہدیۂ ناظرین ہے    ؎


شورِ تکبیر سے کونین لرز جاتے تھے

تو نے افسوس ! کہاں دیکھی و ہ ضربِ مضراب


تو چمکتا تھا صداقت کا ستارا بن کر

عدل و انصاف کی کشتی کا کنارا بن کر


درس دیتا تھا مساوات کا تو عالم کو

اپنی ہی زلفوں کے اب روتا ہے پیچ و خم کو


اے قومِ مسلماں تری سطوت کا ستارا

تاریکیِ کونین ہوئی جس سے دو پارا

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔