صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


 اوامر و نواہی
 (قرآن و حدیث کی روشنی میں 

یوسف ثانی

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

                 ازدواجیات (عائلی زندگی)

 ٭ شرم وا لے ستر کو ڈھانکنے، جسم کی حفاظت اور زینت کے لئے لباس کو نازل کیا گیا (اعراف:۲۶) شوہر  اور بیوی ایک دوسرے کے لئے لباس کی مانند ہیں (البقرۃ:۱۸۷)

٭ تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں،  جس طرح چاہو اپنی کھیتی میں جاؤ (البقرۃ:۲۲۳)  

٭ حیض ایک تکلیف دہ حالت ہے، اس میں عورتوں سے (مجامعت کرنے سے) الگ رہو (البقرۃ:۲۲۲)

٭ جو بیویوں سے تعلق نہ رکھنے کی قسم کھا بیٹھتے ہیں،  ان کے لیے چار مہینے کی مہلت ہے (البقرۃ:۲۲۶)

٭ تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کی مرتکب ہوں اُن پر اپنے میں سے چار آدمیوں کی گواہی لو پھر اگر وہ توبہ کریں  اور اپنی اصلاح کر لیں تو انہیں چھوڑ دو (النساء:۱۶۔۱۵)

٭  اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو انہیں سمجھاؤ، خواب گاہوں میں اُن سے علیٰحدہ رہو  اور مارو، پھر اگر وہ تمہاری مطیع ہو جائیں تو خواہ مخواہ ان پر دست درازی کے لیے بہانے تلاش نہ کرو (النساء:۳۴)  

٭  اور اگر تم لوگوں کو کہیں میاں  اور بیوی کے تعلقات بگڑ جانے کا اندیشہ ہو تو ایک حَکَم مرد کے رشتہ داروں میں سے  اور ایک عورت کے رشتہ داروں میں سے مقرر کرو (النساء:۳۵)

٭ اگر کسی عورت کو اپنے شوہر سے بدسلوکی یا بے رخی کا خطرہ ہو تو کوئی مضائقہ نہیں کہ میاں  اور بیوی (کچھ حقوق کی کمی بیشی پر) آپس میں صلح کر لیں (النساء:۱۲۸)

٭ اگر زوجین ایک دوسرے سے الگ ہو ہی جائیں تو اللہ اپنی وسیع قدرت سے ہر ایک کو دوسرے کی محتاجی سے بے نیاز کر دے گا (النساء:۱۳۰)۔

٭ عورتوں کے مہر خوشدلی کے ساتھ ادا کرو (النساء:۴)

٭ تمہارے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن بیٹھو  اور نہ یہ حلال ہے کہ انہیں تنگ کر کے اُس مَہر کا کچھ حصہ اُڑا لینے کی کوشش کرو جو تم انہیں دے چکے ہو (النساء:۱۹)

٭ جو ازدواجی لطف تم ان سے اُٹھاؤ اس کے بدلے اُن کے مَہر بطور فرض کے ادا کرو (النساء:۲۴)

 ٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول