صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


اوامر و نواہی

یوسف ثانی

 قرآن مجید کی تمام سورتوں اور صحاح ستہ کی جملہ کتب سے اوامر و نواہی کی تعلیمات کا انتخاب 


ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                           ٹیکسٹ فائل

بقرہ میں اوامر و نواہی


۱۔ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔   (فاتحہ ۔۔۔۵)

۲۔ ہدایت ہے ان پرہیزگار لوگوں کے لیے جو غیب پر ایمان لاتے ہیں۔ (البقرۃ ۔۔۔۲)

 ۳۔نماز قائم کرتے ہیں۔ (البقرۃ ۔۔۔۳)

 ۴۔جو رزق ہم نے ان کو دیا ہے، اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ (البقرۃ ۔۔۔۳)

۵۔اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔  (البقرۃ۔۔۔۴)

۶۔بندگی اختیار کرو اپنے اس رب کی جو تم سب کا خالق ہے۔ (البقرۃ۔۔۔۲۱)

۷۔ تھوڑی قیمت پر میری آیات کو نہ بیچ ڈالو۔ (البقرۃ۔۔۔۴۱)

۸۔ حق کو مشتبہ نہ بناؤ اور نہ جانتے بوجھتے حق کو چھپانے کی کوشش کرو۔(البقرۃ۔۔۔۴۲)

۹۔ نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو۔(البقرۃ۔۔۔۴۳)

۱۰۔ تم لوگ اپنے خالق کے حضور توبہ کرو۔  (البقرۃ۔۔۔۵۴)

۱۱۔ جو بھی بدی کمائے گا اور اپنی خطا کاری کے چکر میں پڑا رہے گا، وہ دوزخی ہے۔  (البقرۃ۔۔۔۸۱)

۱۲۔ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا۔(البقرۃ۔۔۔۸۳)

۱۳۔ماں باپ،  رشتے داروں ، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا۔(البقرۃ۔۔۔۸۳)

۱۴۔ نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ دینا۔(البقرۃ۔۔۔۸۳)

۱۵۔ آپس میں ایک دوسرے کا خون نہ بہانا اور نہ ایک دوسرے کو گھر سے بے گھر کرنا (البقرۃ۔۔۔۸۴)

۱۶۔  ایک گروہ نے کتاب اللہ کو اس طرح پس پُشت ڈالا گویا کہ وہ کچھ جانتے ہی نہیں۔  (البقرۃ۔۔۔۱۰۱)

۱۷۔تم عفو و درگزر سے کام لو۔ (البقرۃ۔۔۔۱۰۹)  نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو۔(البقرۃ۔۔۔۱۱۰)

۱۸۔جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے، وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسا کہ پڑھنے کا حق ہے(البقرۃ:۱۲۱)

۱۹۔ وہ قرآن پر سچے دل سے ایمان لاتے ہیں۔  (البقرۃ۔۔۔۱۲۱)

۲۰۔ ابراہیمؑ  جہاں عبادت کے لیے کھڑا ہوتا ہے اس مقام کو مستقل جائے نماز بنالو۔(البقرۃ۔۔۔۱۲۵)

۲۱۔ میرے اس گھر کو طواف، اعتکاف، رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھو(البقرۃ۔۔۔۱۲۵)

۲۲۔ اللہ نے تمہارے لیے یہی دین پسند کیا ہے، لہٰذا مرتے دم تک مسلم ہی رہنا۔ (البقرۃ۔۔۔۱۳۲)

۲۳۔اللہ کا رنگ اختیار کرو، اس کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہو گا؟ (البقرۃ۔۔۔۱۳۸)

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                           ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول