صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


عقیدہ توحید

ڈاکٹر صالح بن سعد السجیمی حفظہ اﷲ
ترجمہ: عبدالخالق بن محمد عزیر

ڈاؤن لوڈ کریں 

 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پہلی اساس کتاب ﷲ العزیز


    پروردگار عالم کے کلام قرآن پاک کی بہت سی آیات اس کتاب کی اتباع اور تمسک کے وجوب و فرضیت اور اس حدود کے پاس وقوف اور رک جانے پر دلالت کرتی ہیں۔چنانچہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔
    {  اتبعوا ما انزل الیکم من ربکم ولا تتبعوا من دونہ اولیاء قلیلاً ما تذکرون }  (الاعراف:۳)
    ’’تم لوگ اس کی اتباع کرو جو تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ائی ہے اور اﷲ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوسرے رفیقوں کی اتباع مت کرو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت مانتے ‘‘     (بیان القرآن)
    اور اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:
    {  وھذ اکتب انزلناہ مبارک فاتبعوہ واتقوا لعلکم ترحمون }     (الانعام:۱۵۵)
    ’’اور یہ کتاب جس کو ہم نے بھیجا بڑی خیر و برکت والی ہے ،سو اس کی اتباع کرو اور ڈرو تاکہ تم پر رحمت ہو ‘‘
    اور دوسرے مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے:
    {  قد جاء کم  من اﷲ نور و کتب مبین یھدی بہ اﷲ من اتبع رضوانہ سبل السلام ویخرجھم من الظلمت الی النور باذنہ ویھد یھم  الیٰ صراط مستقیم }    (المائدۃ  :  ۱۵،۱۶)
    ’’تمہارے پاس اﷲ کی طرف سے ایک روشن چیز آئی ہے اور ایک واضح کتاب کہ اس کے ذریعے سے اﷲ تعالیٰ ایسے شخصوں کو جوک ہ رضائے حق کے طالب ہوں ،سلامتی کی راہیں بتلاتے ہیں اور ان کو راہ راست پر قائم رکھتے ہیں ‘‘
    اور اﷲ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے کہ:
    { ان الذ ین کفروا لما جاء ھم وانہ لکتاب عزیز لا یاتیہ الباطل من بین یدیہ ولا من خلفہ تنزیل من حکیم حمید }     (حٰم السجدۃ  :  ۴۱،۴۲)
    ’’جو لوگ اس قرآن کا ،جب کہ وہ ان کے پاس پہنچتا ہے ،انکار کرتے ہیں اور یہ بڑی باوقعت کتاب ہے جس میں غیر واقعی بات ہے نہ اس کے اگے کی طرف سے اسکتی ہے اور نہ اس کے پیچھے کی طرف سے ،یہ اﷲ حکیم و محمود کی طرف سے نازل کیا گیا ہے‘‘
    اور اﷲ کریم فرماتے ہیں کہ :
    {  واوحی الیّ القرء ان لأنذرکم بہ ومن بلغ }     (الانعام  :  ۱۹)
    ’’(اے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم آپ کہیے )اور میرے پاس یہ قرآن بطور وحی کے بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس قرآن کے ذریعے سے تم کو اور جس کو یہ قرآن پہنچے ،سب کو ڈراؤں ‘‘
    اور فرمان الٰہی ہے کہ:
    {  ھذ ا بلاغ للناس ولینذروا بہ }    (ابراہیم  :  ۵۶)
    ’’یہ لوگوں کے لیے احکام کا پہنچانا ہے اور تاکہ اس کے ذریعے سے ڈرائے جاویں ‘‘
    قرآن حکیم میں اس معنی اور مفہوم کی بہت سی آیات ہیں ،علاوہ ازیں بہت سی صحیح احادیث نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے ثابت ہیں۔جن میں قرآن پاک کی اتباع اور اس کے تمسک کا حکم دیا گیا ہے اور جو اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ جس نے قرآنی احکام پر عمل کیا وہ ہدایت یافتہ ہوا اور جس نے ان احکام سے منہ موڑا وہ گمراہ ہوا۔
    ان احادیث میں جو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے ثابت ہیں وہ خطبہ ہے جو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر دیا ،اس میں آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا :
    ((  انی تارک فیکم مالن تضلوا ان اعتصمتم بہ کتاب اﷲ ))    (رواہ مسلم)
    ’’میں تمہارے درمیان وہ چیز چھوڑے جا رہا ہوں ،اگر تم اس پر عامل رہے تو ہرگز گمراہ نہ ہو گے ،وہ کتاب اﷲ ہے‘‘
    اور صحیح مسلم ہی میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے دوسری روایت مروی ہے :
    عن زید بن ارقم رضی اﷲ عنہ أن النبی ﷺ قال  : ((  انی تارک فیکم ثقلین أولھما کتاب اﷲ فیہ الھدی والنور فخذ وا بکتاب اﷲ وتمسکوا بہ وأھل أذکر اﷲ فی اھل بیتی أذکرکم  اﷲ فی اھل بیتی ))
    ’’زید بن ارقم رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو قیمتی اور نفیس چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ،ان دونوں میں سے پہلی کتاب اﷲ ہے،جس میں ہدایت اور نور ہے ،پس تم کتاب اﷲ کو پکڑ لو اور اس پر مضبوطی سے عمل کرو اور دوسری اہل بیت ،میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اﷲ کو یاد دلاتا ہوں۔میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اﷲ کو یاد دلاتا ہوں ‘‘ایک اور روایت میں ہے کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا {  فی القرآن}اور ’’وہ اﷲ کی رسی ہے ‘‘ جس نے اسے مضبوطی سے پکڑ لیا ،ہدایت یافتہ ہوا ،اور جس نے اسے چھوڑ دیا وہ گمراہ ہوا۔
    اس موضوع پر احادیث بہت زیادہ ہیں ،اور اس سلسلے میں ان دلائل کو طوالت سے ذکر کرنے کے مقابلے میں جو کہ قرآن پر عمل کے وجوب کو ثابت کرتے ہیں ،صحابہ رضوان اﷲ علیہم اجمعین سے لے کر آج تک اہل علم اور اہل ایمان کا اس بات پر اجماع کافی و شافی ہے کہ نہ صرف کتاب اﷲ پر عمل واجب ہے بلکہ تمام امور میں کتاب اﷲ کے ساتھ ساتھ سنت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ذریعے فیصلے ہونگے اور حاصل کئے جائیں گے اور کتاب وسنت ہی کی حکمرانی ہو گی

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول