صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


الغز و  الفکری: تعارف و تجزیہ

(مولانا) حذیفہ وستانوی

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

الغز و الفکری

    اللہ رب العزت نے انسان کی ہدایت کے لیے ہر زمانہ اور ہر علاقہ میں انبیاء علیہم الصلوٰۃ و السلام کو مبعوث فرمایا، حضرات انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کی بعثت کا اصل مقصد، انسان کو اس کے بھولے ہوئے سبق یعنی توحید کی یاد دہانی تھی، کیوں کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا، اور اپنی ہی پھونک سے اس میں روح بخشی، اور اسے علم سے مالا مال کیا، اسے مسجود ملائکہ بنا کر اشرف المخلوقات کے مرتبہ اور خلیفۃاللہ کے منصب  پر فائز کیا، اور تخلیق کے بعد جنت میں اپنے جوار میں ٹھہرایا، البتہ شیطان جو انسان کے اشرف الخلائق کا انکار کر بیٹھا تھا، اسے راندۂ دربار کیا گیا، تو اس نے انتقام کی غرض سے بہلا پھسلا کر، آدم کو جنت سے نکلوا دیا، البتہ آدم علیہ السلام کے اعتراف ذنب اور طلب مغفرت اور تواضع کی وجہ سے، ہمیشہ کی لعنت سے وہ بچ گئے، ان کے لیے اور ان کی ذریت کے لیے جنت کے دروازوں کو کھلا رکھا گیا، البتہ اس دنیا میں اسے ابتلاء و آزمائش میں ڈال کر کامیابی کی صورت میں ہی دخول جنت کا وعدہ کیا گیا، اور ناکامی کی صورت میں دوزخ کی وعید سنائی گئی۔

    جب سے آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے سے تکبر اور عناد کی بنیاد پر شیطان نے روگردانی کی تب ہی سے حق اور باطل کے درمیان معرکہ آرائی کا آغاز ہو گیا، اس معرکہ کا آغاز ’’فکر انسانی‘‘ میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش ہی سے ہوا، کیوں کہ شیطان کوئی تلوار، تیر، کمان لے کر آمادۂ معرکہ نہیں ہوا تھا، بل کہ ’’فکرانسانی‘‘ کو دھوکہ دے کر برباد کرنے کی کوشش کی، اسی کو ’’الغز و الفکری‘‘ کہا جاتا ہے، معاصر عرب علما کی تحقیق کے مطابق ’’الغز و الفکری‘‘ کی اصطلاح، تو جدید ہے، ۱۳ ویں صدی ہجری اور بیسوی صدی عیسوی میں وضع کی گئی، مگر اس کی تاریخ بہت قدیم ہے، جیساکہ مذکورہ تحریر سے معلوم ہوتا ہے، البتہ ’’سقوط خلافت اسلامیہ‘‘ کے بعد جب اعداء اسلام کو تخریب کاری کے لیے کھلا میدان ہاتھ لگ گیا، تو انہوں نے صرف مسلمانوں کو ہی نہیں، بل کہ ان شیطانی چیلوں ، چپاٹوں نے پوری دنیا کے انسانوں کو، ’’الحاد، بے دینی‘‘ کے دلدل میں پھنسانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور صرف کر دیا، اور وہ دنیا کو جہنم کدہ بنا چکے ہیں، مگر ان کا خاص ہدف ’’مسلمان‘‘ ہی ہیں، کیوں کہ وہی ان کا مضبوط اور طاقتور مدِ مقابل ہے۔ تو آیئے ہم ’’الغز و الفکری‘‘ کی تعریف، تاریخ، اسباب، اہداف، اسالیب اوروسائل یلغار، اثرات، اور اس سے بچنے کے لیے نجات کے طریقوں کو معلوم کریں، تاکہ اپنے ایمان کو بچا کر شیطان اور اس کے ہم نواؤں کو ناکام بنا کر اللہ کے سامنے جواب دہی کی تیاری کریں، اور اس کی رضا و خواہشمندی حاصل کر کے، دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے بہرہ ور ہو جائیں۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول