صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


آخرت کیونکر ممکن ہے ؟

اورنگزیب یوسف

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                  ٹیکسٹ فائل

 وقوعِ آخرت کے عقلی دلائل

جہاں تک نظریں کام کرتی تھیں ہر طرف پانی ہی پانی تھا۔ فطرت مکمل طور پر بپھری ہوئی تھی۔آخرت توحید و رسالت کے بعد اسلام کا تیسرا بنیادی اور اہم عقیدہ ہے۔ آخرت کے بارے میں تمام رسولوں اور انبیاء علیھم السلام کی تعلیمات ہمیشہ سے ایک ہی رہی ہیں۔جن کا سادہ مفہوم یہ ہے کہ یہ دنیا ایک امتحان گاہ ہے اور یہاں اللہ نے ہمیں آزمائش کے لیے بھیجا ہے کہ کون ایمان لا کر اچھے اعمال کرتا ہے اور جس طرح اللہ نے ہمیں یہاں پیدا فرمایا اسی طرح وہ ہمیں ہماری موت کے بعد قیامت کے دن دوبارہ زندگی عطا فرمائے گا اور ہمیں اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کرنا ہو گی۔ جو انبیاء  علیھم السلام کی تعلیمات پر ایمان لایا اور ان کی اطاعت کی اور اعمال صالحہ کیے وہ وہاں کامیاب ہو گا اور جس نے نافرمانی کی وہ ناکام۔ جو کامیاب ہوا اسے نعمتوں بھری ابدی جنت ملے گی اور جو ناکام ٹھہرا وہ جہنم میں جائے گا اور دردناک سزا بھگتے گا۔ اصل زندگی کا گھر آخرت ہی کا گھر ہے اور دنیا اس سفر میں ایک امتحانی گزرگاہ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی۔اور موت خاتمے کا نہیں بلکہ ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے میں منتقل ہونے کا نام ہے۔ بقول اقبال:

موت کو سمجھے ہیں غافل اختتامِ زندگی
ہے  یہ  شامِ زندگی، صبحِ    دوامِ زندگی

اور قرآن کی زبانی:

سورة الجاثية    ( 45 )

قُلِ اللهُ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يَجْمَعُكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا رَيبَ فِيهِ وَلَكِنَّ أَكَثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ {26}

ان سے کہو اللہ ہی تمہیں زندگی بخشات ہے ، پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے۔ پھر وہی تم کو اس قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔  

سورة طه   ( 20  )

مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى {55}

اِسی زمین سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے ، اِسی میں  ہم تمہیں  واپس لے جائیں  گے اور اسی سے تم کودو بارہ نکالیں  گے۔

قرآن حکیم میں وقوعِ آخرت کے ایسے زور دار عقلی دلائل دیے گئے ہیں کہ سلامت ہوش گوش رکھنے والا فرد انکار کی جرات نہیں کر سکتا ہاں یہ اور بات ہے کہ ہدایت تو اللہ ہی جسے چاہتا ہے دیتا ہے۔

آج ہم قرآن حکیم کے بیان کردہ وقوعِ آخرت کے عقلی دلائل کا تذکرہ کریں گے۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                  ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول