صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


احمد علوی کی ظریفانہ اور سنجیدہ شاعری

مرتب
ڈاکٹر ایم آر قاسمی (علیگ)

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

فنِ ظریف کا عظیم سخنور۔احمد علوی

یوسف ناظم

(معروف انشائیہ پرداز ظرافت نگار نقاّد)


       احمد علوی میرٹھ کے باشندے ہیں، ان کی پرورش میرٹھ اور پیدائش بلند شہر جیسے بلند و بالا شہر میں ہوئی ان دونوں شہروں کی مٹی اور پانی سے احمد علوی کی مزاح گوئی کی پرورش و پرداخت ہوئی۔ آج کل مزاح گوئی پر صحافیانہ رنگ چھایا ہوا ہے جب تک کسی بڑے آدمی یا پھر کسی بڑے واقعے کا ذکر مزاحیہ قطعے یا شعر میں نہ ہو سامعین میں ہلچل یا تہلکہ نمودار نہیں ہوتا۔ لیکن یہ بدعت نہیں ضرورت ہے اور احمد علوی نے اس ضرورت کی تکمیل میں دل کھول کر حصہ لیا ہے۔ شوخی بھرے مزے مزے کے شعر کہنے میں ان کا دل لگتا  ہے اور واہ واہ سننے کے لئے ہمہ تن گوش رہتے ہیں خوش رہنا اور خوشی کے چند لمحے لوگوں میں بانٹنا میرے حساب سے کار خیر ہی نہیں کارِ ثواب بھی ہے۔ ان کی شاعری طمانچوں کی نہیں دبی دبی آنچوں کی شاعری ہے ہنسی ہنسی میں علوی بہت کچھ کہہ جاتے ہیں۔ ان کی مصروفیات بہت ہیں لیکن وہ جانتے ہیں ان میں سب سے اچھی مصروفیت مزاح گوئی ہے علوی کی نظم ’’شیطان کا شکوہ‘‘ پڑھیے اور از راہِ کرم بتائیے کہ یہ کس کا شکوہ ہے، اور ہاں مزاح گوئی میں ترقی کی گنجائش زیادہ ہے۔ 

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

 ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول