صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں
آسان حدیثیں اور دعائیں
(چہل حدیث)
ڈاکٹر محمد حسین مُشاہد رضوی
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
:چہل حدیث
حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم سے عرض کی یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و سلم) وہ چالیس حدیثیں کیا ہیں جن کے بارے میں آقا و مولا نے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ جوان کو یاد کرے جنت میں داخل ہو گا حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا :
۱ اَنْ تَؤْ مِنَ بَاللّٰہِ
تو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے ۔
۲ وَالْیَوْمِ الْآ خِرِ
اور آخرت کے دن پر۔
۳ وَالْمَلٰئِکَۃِ
اور فرشتوں کے وجود پر۔
۴ وَالْکُتُبِ
اور سب آسمانی کتابوں پر۔
۵ وَالنَّبِیِّیْنَ
اور تمام انبیائے کرام پر۔
۶ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ
اور مرنے کے بعد دوبارہ زندگی پر
۷ وَالْقَدْرِ خَیْرِہٖ وَشَرِّہٖ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی
اور تقدیر پر کہ بھلا اور برا جو کچھ ہوتا ہے سب اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے ۔
۸ وَاَنْ تَشْھَدَ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلَ اللَّہِ
اور گواہی دے اس پر کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد مصطفیٰ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم) اللہ کے سچّے رسول ہیں۔
۹ وَتُقِیْمَ الصَّلٰوۃَ بِوُضُوْءٍسَابِغٍ کَامِلٍ لِّوَقْتِھَا
اور ہر نماز کے وقت کامل وضو کر کے نماز کو قائم کرے (۱)
۱۰ وَتُؤتِیْ الزَّ کوٰۃَ
اور زکوٰۃ ادا کرے ۔
٭٭٭