صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


کچھ عالمی کہانیاں

ترجمہ: نیئر عباس زیدی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

گمشدہ جنگل۔ اقتباس

کورا (Korra)ایک ایسے شخص کا نام ہے جو کاشت کاری کرتا تھا۔ محنت و مشقت کرنے کے بعد جب اس نے خاصی رقم اکٹھی کر لی تو وہ ایک غلام خریدنے کی غرض سے ایک چھوٹے سے شہر پہنچ گیا۔ دلال نے اُسے کئی غلام دکھائے لیکن کسی پر بھی وہ مطمئن نہیں   ہوا۔

ٍ دوپہر تھی اور تمام کے تمام غلام سوئے ہوئے تھے۔ دلال نے چڑ کر کہا، ’’میرا خیال ہے کہ آپ چاہتے ہیں   کہ میں   ان سب غلاموں   کو آپ کے سامنے لے آؤں  ‘‘۔

کورا نے بڑی سادگی سے جواب دیا، ’’میں   کسی اور جگہ بھی جا سکتا ہوں  ‘‘۔

’’ٹھیک ہے ٹھیک ہے!’’دلال نے زنجیریں   کھینچیں   اور تمام غلام غنودگی کی حالت میں   ہی باہر آ گئے۔ کورا نے ان تمام کا بغور جائزہ لیا۔

دلال نے ایک غلام کو کورا کی طرف دھکیلتے ہوئے کہا، ’’اسے دیکھیں  ! یہ ایک صحت مند شخص ہے، آپ کا اس کے بارے میں   کیا خیال ہے؟ کیا یہ ایک مضبوط سینہ نہیں   رکھتا؟ اس کے سینے پر ہاتھ مار کر دیکھیں   اس کی کلائیاں   دیکھیں ، اس کی نسیں   ستار کی تاروں   کی طرح ہیں۔ (پھر غلام سے مخاطب ہو کر بولا)، اپنا منہ کھولو !‘‘

اس دلال نے اپنی ایک انگلی غلام کے منہ میں   دے کر اس کا منہ روشنی کی طرف کر دیا اور شیخی بھگارتے ہوئے کہا، ’’اب آپ کو اس کے چند دانت نظر آئے ہوں   گے۔ اس نے چاقو کا دستہ غلام کے دانتوں   پر پھیرتے ہوئے کہا، ’’دیکھیں  ! یہ دانت لوہے کی طرح ہیں   اور یہ دانت کیل چبا کر دو حصوں   میں   تقسیم کر سکتے ہیں  ‘‘۔

کورا نے تھوڑی دیر کے لئے سوچا۔ پھر اس نے اپنا ہاتھ اس غلام کی طرف بڑھایا اور اپنی انگلیوں   سے اس کے پٹھے دبائے تا کہ یہ دیکھ سکے کہ وہ کتنے مضبوط ہیں۔ بالآخر اس کا ارادہ بن گیا کہ وہ اسے خرید لے، اس نے غلام کی قیمت غصے بھرے انداز سے ادا کی، غلام کی زنجیریں   کھلوائیں   اور اپنے ساتھ لے گیا۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول