صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


رسول اکرمؐ کے آداب معاشرت

نامعلوم

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                   ٹیکسٹ فائل

بلند طبیعت

آپ کا خرچ کم تھا آپ کریم الطبیعت،خوش معاشرت اور خوبصورت تھے بغیر ہنسے ہمیشہ آپ کے لبوں پر مسکراہٹ رہتی تھی اوراسی طرح ہمیشہ محزون و غمگین رہتے تھے لیکن منھ نہیں بگڑ نے دیتے تھے۔

مہربان پیغمبر

آنحضرتﷺ نے کبھی ذ لت کا ا ظہار نہ کیا لیکن ہمیشہ متواضع ر ہے بغیر اسراف کے ہمیشہ بخشش کر تے ر ہے ،حضورؐ کا دل بہت نا زک تھا تمام مسلمانوں کے لئے مہربان تھے پیغمبر اکرمؐ نے کبھی اتنا ز یا دہ نہیں کھا یا کہ آپ کو ڈکار آ ئی ہو اور کبھی لا لچ کا ہاتھ کسی چیز کی طرف نہیں بڑھا یا۔(۳)

چہرہ اور با لوں کی آ راستگی

مکا رم الاخلاق میں مر وی  ہے :آنحضرتﷺ کی یہ عادت تھی کہ آئینہ میں سر مبارک کے بالوں کو سیدھا کرتے اور کنگھی بھی کر تے تھے کبھی کبھی یہ کام پانی کے سامنے انجام دیتے اور با لوں کو برا بر کر لیتے تھے۔
پیغمبر اکرمؐ نہ صرف اپنے اہل و عیال بلکہ اصحاب کے لئے بھی اپنے کو آراستہ کرتے تھے اور فر ما تے تھے :خدا کو یہ پسند  ہے کہ جب اس کا بندہ اپنے بھائیوں سے ملاقات کے لئے گھر سے با ہر نکلے تو  آمادہ ہو اور اپنے کو آراستہ کرے۔ (۴)

****

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                   ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول